تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے 7 منٹ تک زیر آب سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے مشن امپاسیبل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے مشہور ٹام کروز کا 6 منٹ تک پانی میں سانس روکنے کا توڑا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 2015 میں ٹام کروز نے مشن امپاسیبل کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے پانی اندر 6 منٹ سانس روکنے کا ریکارڈ بنایا تھا جسے پانچ سال بعد کیٹ نے اپنے نام کرلیا۔

کیٹ ونسلیٹ نے یہ ریکارڈ فلم اوتار 2 کی عکسبندی کے دوران اپنے نام کیا جس میں وہ ایک واٹر پرسن کے روپ میں نظر آئیں گی۔

کیٹ ونسلیٹ کے 7 منٹ 14 سیکنڈ تک زیر آب رہنے کی تصویر پروڈیوسیر جون لاندو نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009 میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کمائے تھے۔

Comments

- Advertisement -