پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کراچی: اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے حساس اداروں کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نے بتایا ہے کہ کراچی میں اے وی سی سی نے حساس اداروں کی اطلاع پر اغوا کار گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، آپریشن کے دوران بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے پکڑے گئے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں، یہ ملزمان کراچی سمیت مختلف شہروں سے لوگوں کو اغوا کرتے تھے۔

- Advertisement -

ذرایع کے مطابق اغوا کار رہائی کے عوض کروڑوں روپے تاوان وصول کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ، وردیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا

ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے صدر میں اسلحے کی تین دکانوں پر چھاپے مارے تھے جو جعلی اسلحہ لائسنس اور پرمٹس جاری کرتے تھے۔

پولیس نے جعلی اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے جرم میں تین افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا، گلشن اقبال میں پولیس نے ایک مقابلے کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو گرفتار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں