تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس : نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ برآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز

اسلام آباد : ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں 8 ملین پاؤنڈبرآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم ایک ارب 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاستدانوں سے کرپشن مقدمات میں وصولیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ، اس سلسلے میں ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں 8 ملین پاؤنڈبرآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نواز شریف پر عائدجرمانےکی رقم ایک ارب 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، اس حوالے سے نیب لاہور کے عدالتی فیصلہ پر عمل کے لیے متعلقہ ڈی سیز کو مراسلے جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کیلئے ہیں اور ڈی سیز کونواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

نواز شریف کے نام موجود جائیدادوں کی تٖفصیلات کے مطابق نوازشریف کےنام پر940 کنال زرعی اراضی موضع مانک میں ، 299 کنال زرعی اراضی موضع بدھو میں ، 103 کنال زرعی اراضی موضع مل میں اوت 312 کنال موضع سلطان میں ہے۔

دیگرجائیدادوں میں 14 کنال زرعی اراضی موضع منڈیالی شیخوپورہ میں ہے جبکہ اپر مال لاہور میں رہائشی بنگلہ نمبر 135 بھی برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہٰیں۔

فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل رقم ملکی تعمیر و ترقی میں استعمال ہوگی ، جرمانہ جائیدادوں کی فروخت سے وصول نہ ہونے پر مزید اثاثے تلاش کیے جائیں گے۔

خیال رہے ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا ، شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں