کراچی : اوینجر کے اداکار مارک رفلو نے سندھی اجرک پہن کر سیلفی بنائی۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم اوینجر کے اداکار مارک رفلو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی سیلفی میں صوبہ سندھ کی ثقافت اجرک پہنے نظر آئے۔
اداکار مارک رفلو عرف ہلک نے حال ہی میں فلم اوینجر میں کام کیا ہے،انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے، اپنے سب مداحوں کو ہفتے کے دن کی مبارک باد دی، تاہم مارک رفلو نے سیلفی کے ساتھ سندھی اجرک کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔
مگر انہوں نے سیلفی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کی ثقافت کی عکاسی کی ہے۔ سیلفی کے کومنٹس میں ان کے مداحوں نے ان کو اجرک پہنے ہوئے انداز میں بے حد پسند کیاہے۔