The news is by your side.

Advertisement

اے ایس ایف اہلکار اسلحے کی نمائش نہیں کر سکیں گے، ایوی ایشن ڈویژن

کراچی : ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی، محکمہ موسمیات کی ’’میٹ آفس ویدر فور کاسٹ‘‘ ایپلی کشن متعارف کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے عوامی فلاح کے اقدامات کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کردی گئی، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق عوامی فلاح وبہبود سے متعلق4نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں اے ایس ایف اہلکاروں کو مسافروں کی ہرممکن سہولت کاری کی ہدایت کی گئی ہے، اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اے ایس ایف کے چیک پوائنٹس پر کلیئرنس کو تیز کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ موسم کی معلومات کیلئے ویدراسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی ’’میٹ آفس ویدر فور کاسٹ‘‘ایپلی کشن متعارف کرائی گئی ہے، اسمارٹ فونز پر موبائل ایپ سے باآسانی موسم کا حال جان سکیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، اقدامات پر عمل درآمد کی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں