پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

موبائل فون سروس کی بندش سے بچنا ہے تو سب سے پہلے یہ کام کریں!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 فروری 2026): اگر آپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور اس کی سروس کی بندش سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر یہ کام کریں۔

آج پاکستان کی اکثریتی آبادی موبائل فون کا استعمال کر رہی ہے۔ جہاں موبائل فون کا استعمال بڑھا ہے، وہیں اس سے جڑے کچھ منفی ہتھکنڈے بھی سامنے آئے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے حالیہ اعلان کے مطابق اگر کسی سم کا اندراج ایسے شناختی کارڈ پر ہو جو ختم شدہ، منسوخ یا مرحوم فرد کے نام پر ہو تو موبائل سروس معطل ہو سکتی ہے۔

نادرا نے بھی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ موبائل فون سروس کی بندش سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے قومی شناختی کارڈ کا اسٹیٹس چیک کریں۔

نادرا کی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی حیثیت درست اور موثر ہونے کو یقینی بنائیں۔ کیونکہ منسوخ، ختم شدہ معیاد یا مرحوم فرد کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم بلاک ہو سکتی ہے۔

تعطل سے بچنے کے لیے:

• ختم شدہ شناختی کارڈ کی تجدید PakID Mobile، نادرا رجسٹریشن سینٹر یا قریبی eSahulat فرنچائز کے ذریعے کروائیں۔

• خاندان کے فوت ہو جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کے لیے ان ہی ذرائع سے کارروائی شروع کریں۔

• مرحوم فرد کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی منتقلی یا بندش کے لیے PTA کے مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں۔

شہریوں کی طرف سے مندرجہ بالا اقدام موبائل سروس اور دیگر ضروری خدمات تک بلا تعطل رسائی یقینی بنانے کے ساتھ شناخت اور سم کے ممکنہ مجرمانہ یا دہشتگردی و فراڈ جیسی کارروائیوں میں غلط استعمال کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں