تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

برطانوی شہر برسٹل میں‌ خوفناک دھماکہ، 4 افراد ہلاک

لندن : برطانوی شہر برسٹل میں کیمیکل ٹینک میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹل کے قریب ایونماوتھ کے علاقے میں کیمیکل کے ری سائیکلنگ پلانٹ میں دھماکہ ہوا، جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی۔

ٹینک میں دھماکا کیمیائی مواد کے باعث ہوا جس کی زد میں آکر چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے تاکہ زخمیوں اسپتال منتقل کیا جاسکے۔

واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس کے مطابق گودام سے مماثلت رکھنے والی یہ عمارت فاضل پانی کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر دھماکا وہیں ہوا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مذکورہ عمارت کی جانب جانے والے راستے بند کردئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ پریٹی پاٹیل کا دھماکے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -