تازہ ترین

ہالی وڈ گلوکارہ ’ایورل‘ کی عبائے میں تصویرنے ہلچل مچادی

معروف ہالی وڈ گلوکارہ ایورل لویجین نے سوشل میڈیا پر اپنی عبائے میں تصویر پوسٹ کردی ، جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایورل گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپک میں شرکت کرنے پہنچی تھیں، اس موقع پر وہ ثقافت کو اجاگر کرنے کی مہم کا بھی حصہ رہیں۔

اسپیشل اولمپکس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے نے کئی متعدد عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے ہمراہ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ یواے ای آکر بہت خوش ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

Photo by Robb Dipple // Glam and Style by @laurenbateshair

A post shared by Avril Lavigne (@avrillavigne) on

اس موقع پر انہوں نے دبئی کا بھی رخ کیا اور وہاں کے متعدد مشہور مقامات کی سیاحت بھی کی اور مسلسل اپنے مداحوں کو اس کی اپ ڈیٹ دیتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Baby …. 🐪

A post shared by Avril Lavigne (@avrillavigne) on

لیکن ان کی ایک تصویر نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی،اور اس تصویر میں وہ روایتی عبائے میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب ثقافت بے حد متاثر کن ہے اور وہ اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Avril Lavigne (@avrillavigne) on

Comments

- Advertisement -