جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

میرے گھر کی بجلی جاتی تھی تو فون سننے والا کوئی نہیں ہوتا تھا، اویس لغاری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ جب میرے گھر کی بجلی جاتی تھی تو فون سننے والا کوئی نہیں ہوتا تھا۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزارت توانائی میں اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، بجلی صارفین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعظم کا خواب ہے کہ محکموں میں سفارش کلچر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 سے 2018 تک میں خود اسی محکمے کا وزیر تھا، 2018 کے بعد بنی گالا کے وزیروں نے میرا کوئی لحاظ نہیں کیا، میرے اپنے گھر کی بجلی جاتی تھی تو فون سننے والا کوئی نہیں ہوتا تھا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، عدلیہ ودیگر کی اپروچ نہ ہوتی تو کامیابی نہ ملتی، شہباز شریف کی قیادت میں تمام شعبوں میں بہتری آرہی ہے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنا ترجیح ہے۔

یہ پڑھیں: جلد میٹر ریڈر کا کردار ختم ہوجائے گا، وزیر توانائی اویس لغاری

اویس لغاری نے کہا کہ ایک ایک کی نااہلی سامنے آئے گی جس کی ذمہ داری ہمیں اٹھانی ہوگی جس کے بعد کچھ اقدامات بھی کرنے ہوں گے، جب تک ہم خود کو ایکسپوز نہیں کریں گے خود احتسابی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن کے پروگرام میں لائن مین تک سب کی غلطیاں سامنے آئیں گی، بنی گالا کا ایکس ای این یہ بھی نہیں دیکھتا تھا کہ میں وزیر رہا ہوں، ایکس ای این اس طرح اپنی مرضی سے کام کرتا تھا اور کسی کی نہیں سنتے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی ڈیروں پر پولیس سے زیادہ بجلی کی شکایات آتی ہیں، ملک میں جتنے بجلی صارفین ہیں ان سب تک اس اقدام کا اثر جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں