اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی مالی معاونت روکنے کیلیے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 جون 2026): کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی کی مالی معاونت روکنے کیلیے سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم اور اس کے رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں رقم بھیجنے والوں کی منی ٹریل ٹریک ہوگی، چندہ، عطیہ یا مالی سہولت کاری فراہم کرنا قانوناً قابلِ گرفت عمل ہوگا، بینک ٹرانسفرز، موبائل والٹس اور ڈیجیٹل ذرائع سے مشکوک ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مشتبہ اکاؤنٹس، کلیکٹرز اور سہولت کاروں کی نشاندہی جاری ہے، کسی دوسرے نام، مہم یا عنوان کے تحت فنڈز اکٹھے کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، مالی ریکارڈ، اکاؤنٹ کی تفصیلات اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ڈیٹا قانون کے مطابق محفوظ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار

’اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی مشکوک رقوم کی قانونی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کالعدم تنظیم کو مالی مدد فراہم کرنے والے تمام افراد کو قانونی جوابدہی کا سامنا ہوگا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کو مالی سہولت دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ عوام کالعدم تنظیم یا اس کے رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے سے گریز کریں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں