رکشہ یونین کا ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، دو رکشے نذر آتش -
The news is by your side.

Advertisement

رکشہ یونین کا ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، دو رکشے نذر آتش

لاہور : عوامی رکشہ یونین نے ایل پی جی قیمتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے دو رکشوں کو بھی نذر آتش کردیا، مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رکشہ یونین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشہ جلاؤ مہم کا آغاز کیا ہے، احتجاج کے دوران رکشہ مالکان نے ٹھوکر نیاز بیگ پر دو رکشوں کو جلایا۔

یونین رہنماؤں نے آج ہونے والا احتجاج جزوی طور پر ختم کردیا، عوامی رکشہ یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت پہلے58روپے فی کلو تھی جو اب185روپے تک جاپہنچی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر چیئرمین اوگرا اور مقامی ڈی سی او ملوث ہیں، یہ مہم جب تک جاری رہے گی جب تک انتطامیہ ہم سے مذاکرات نہیں کرتی یا قیمت کو کم نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی نہ کی گئی تو رکشہ جلاؤ مہم کو مزید تیز کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں کلمہ چوک پر میٹرو بس کو بھی بند کیا جائے گا اور لاہور کے تمام داخلی راستوں پراحتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

ان کامزید کہنا تھا کہ شام کو ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک رکشہ جلایا جائے گا، اور کل ڈی سی او آفس کے باہر مظاہرے میں بھی احتجاجاً ایک اور رکشہ نذر آتش کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں