بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ کے حوالے سے حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

(16 اگست 2026): بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی 14 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’آوارہ پن 2‘ کے حوالے سے پروڈیوسر وشیش بھٹ نے حیران کن انکشاف کر دیا۔

آوارہ پن 2 باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن سینما گھروں تک پہنچنے کا اس فلم کا سفر ہرگز آسان نہیں تھا۔ پروڈیوسر وشیش بھٹ نے انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر اس سیکوئل کو خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا جس کی وجہ سے اس پروجیکٹ میں اپنی ذاتی رقم لگانا پڑی۔

2007 میں ریلیز ہونے والی فلم آوارہ پن کا یہ سیکوئل 14 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوا اور اس نے اپنے افتتاحی ہفتے کے آخر میں تک شاندار کمائی کی سنی دیول کی فلم بٹوارہ 1947 سے مقابلہ کرنے کے باوجود اس نے محض دو دنوں میں دنیا بھر میں 70 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی نے ’آوارہ پن 3‘ کا اشارہ دے دیا

پروڈیوسر وشیش بھٹ نے بتایا کہ چونکہ ابتدا میں کسی ڈسٹری بیوٹر نے دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی اس لیے فلم سازوں کو خود اس پروجیکٹ کی پشت پناہی کرنی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم سازوں نے فلم میں اپنی جمع پونجی لگائی اور ڈسٹری بیوٹرز نے فلم تیار ہونے کے بعد ہی اس میں دلچسپی دکھانا شروع کی، آوارہ پن 2 پر ملنے والا ردعمل یہ بھی طے کر سکتا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی مزید فلمیں بنائی جائیں گی یا نہیں۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں