تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سائیکلسٹ ثمر خان سے موٹرسائیکل سوار کی سڑک پر دست درازی

اسلام آباد: پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی خیرسگالی سفیر اور سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ سیف سٹی اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار بدتمیزی کرکے فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی خیرسگالی سفیر اور سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ سیف سٹی اسلام آباد میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، موٹر سائیکل سوار نے ان کے ساتھ سڑک پر دست درازی کی۔

سائیکلسٹ ثمر خان نے واقعے کی تفصیل سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں جاری کردی۔

ثمر خان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اسلام آباد میں سائیکلنگ کررہی تھی کہ اچانک ایک لڑکا موٹر سائیکل پر آیا اس نے آفس کا لباس زیب تن کررکھا تھا اور اس کی موٹر سائیکل پر سیاہ بریف کیس بھی موجود تھا۔


خاتون سائیکلسٹ کے مطابق ’موٹرسائیکل سوار میرے قریب آیا اور جسم کو ہاتھ لگا کر فرار ہونے لگا میں نے اس کا پیچھا کیا لیکن وہ بھاگ چکا تھا، آس پاس سے گزرتے لوگوں نے سارا منظر دیکھا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔‘

ثمر خان نے مزید کہا کہ اگر میں اس شخص کو پکڑ لیتی تو اس کی ویڈیو براہ راست شیئر کرتی اور اس کا حلیہ بگاڑ دیتی، انہوں نے سوال کیا کہ ہراساں کرنے والے یا اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو ایسا کرنے کا اعزاز حاصل ہے؟

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ثمر خان نے افریقا کی بلند ترین چوٹی سَر کرنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ثمرخان قراقرم میں گلیشئر پر بھی سائیکلنگ کرنے والی واحد خاتون ہیں جنہوں نے کئی مقامی ریکارڈ اور اعزازات اپنے نام کر رکھے ہیں تاہم وسائل کی کمی کی وجہ سے بین الااقوامی مقابلوں میں شرکت نہیں کر پارہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -