جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

ایمی ایوارڈز: بہترین ڈرامے کا اعزاز ’گیم آف تھرونز‘ کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقدہ 67 ویں  ایمی ایوارڈ کی تقریب میں مقبول ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے متعدد اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

گیم آف تھرونز کو بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ ملا جبکہ اداکارہ ویولا ڈیوس کو ’ہاؤ ٹو گیٹ اوے ود مرڈر‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ قرار دیا گیا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔

امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کو نشر ہونے کے بعد پانچ سالوں میں پہلی بار بہترین ڈرامہ سیریز قرار دیا گیا، اس کے علاوہ بہترین مصنف، ہدایت کاری اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈز بھی گیم آف تھرونز کو ملے۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ گیم آف تھرونز میں ٹائریون لینسٹر کا کردار نبھانے والے اداکار پیٹر ڈنگلیج کے حصے میں آیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں