بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ایئرپورٹس پر جہازوں کو پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کوئٹہ، ملتان، اسکردو اور گلگت ایئرپورٹس پر جہازوں کو پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق تمام بڑے ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں عید قرباں پر صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات جاری ہیں۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ پمفلٹس، بینرز اور آگاہی واک کے ذریعے عوام میں صفائی اور فضائی حفاظت کا شعور بیدار کیا جارہا ہے۔

اسکردو اور کوئٹہ سمیت دیگر ایئرپورٹس پر بھی آگاہی واک،  ایئرپورٹس پر ویڈیو پیغامات اور کمیونٹی آؤٹ ریچ جاری ہے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا پرندوں اور جہازوں کے ٹکراؤ اور فضائی حادثات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں