اہم عہدے پر تعیناتی :عون چوہدری وزیر اعظم شہباز شریف کے شکر گزار

لاہور : جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے نئی حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کاتہہ دل سےشکرگزار ہوں انہوں نے مجھے اس پیارےوطن کی خدمت کی اہم ذمہ داری سونپی، ملکی ترقی کیلئے خدمت اور تعاون کی پوری کوشش کروں گا۔
I am highly obliged to My Prime Minister Shehbaz sharif sb for entrusting me with a key responsibility to serve this beloved homeland. Being a patriot I assure that I will exercise utmost efforts to serve and contribute for uplifting the image and development of my country.
— Awn Chaudry (@AwnChaudry) April 20, 2022
یاد رہے حکومت نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
عون چوہدری کے علاوہ امیر مقام ، قمر زمان کائرہ اور مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔
خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نےحلف اٹھایا تھا ، کابینہ میں اکتیس وزراء اور تین وزرائے مملکت شامل ہیں۔
جن میں سے چودہ کا تعلق ن لیگ، گیارہ کا پیپلز پارٹی، چار کا جے یو آئی اور دو کا ایم کیوایم سے ہے