The news is by your side.

Advertisement

منی لانڈرنگ کیس : ایف آئی اے نے شعیب شیخ کوساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا

کراچی : ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ اوردیگر 3 ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتارکرکے کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ کی سربراہی میں منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم شعیب احمد شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شعیب شیخ سمیت دیگر تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، شعیب شیخ اور ان کے ساتھی جیسے ہی کمرہ عدالت سے نکلے تو ایف آئی اے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا۔

شعیب شیخ کیخلاف سترہ کروڑ روپے غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، س سے قبل ماتحت عدالت نے شعیب شیخ اور ایکسچینج کمپنی کے دو ملزمان کو بری کردیا تھا۔

اس سے قبل سماعت کے دوران شعیب شیخ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے تھے کہ آج حوالہ کیس میں ایف آئی اے کی اپیل منظورہوئی، گھر جاتے ہوئے ایف آئی اے گرفتار کرنے پہنچ گئی ہے، جبکہ آپ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس ضمانت دیں گے۔

شوکت حیات ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جائے کیونکہ اسی مقدمے میں مذکورہ شعیب شیخ پہلے ہی 10 ماہ جیل کاٹ چکے ہیں، انصاف کا تقاضہ پورا کرنے کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شعیب شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ نے ملزمان کی درخواستیں مسترد کیں۔

فیصلہ سنتے ہی ایف آئی اے اہلکاروں نے شعیب شیخ اور دیگرملزمان کو لے جانے کیلئے گاڑی بھی تیارکرلی تھی ، اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے شعیب شیخ نے کمرہ عدالت میں اپنے وکلاسے مشورےجاری رکھے۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو کمرہ عدالت سےباہر نکلتے ہی ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، شعیب شیخ کو کارپوریٹ کرائم سرکل کے دفتر منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مذکورہ کیس میں ماتحت عدالت نے شعیب شیخ اور ایکسچینج کمپنی کے دو ملزمان کو بری کردیا تھا، بریت کیخلاف ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت عالیہ نے شعیب شیخ کی بریت کالعدم قرار دے دی۔ شعیب شیخ نےحفاظتی ضمانت کیلئے دوبارہ سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں