پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پراسرار طور‌ پر لاپتہ ہونے والے انابیہ اور ایان کہاں تھے؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کم عمر بہن بھائی انابیہ اور ایان کی شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سےکم عمر بہن بھائی انابیہ اور ایان کے پراسرار طور لاپتہ ہونے کے واقعے میں شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی : نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

ایان اور انابیہ کوشاپنگ مال کےاندر دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کومال کے اندر ایک کرسی پربٹھایا گیا۔

دوسری جانب سماجی رہنمافیضان اوررینجرزٹیم پہنچی، ٹیم کے ہمراہ بچوں کا والد راشد بھِی موجود تھا،۔ ٹیم نے دونوں بچوں کو اپنے ہمراہ لیا اور گاڑی میں بٹھایا اور سیدھا ایس ایس پی سینٹرل کے دفتر پہنچایا گیا۔

نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مال کی مزیدفوٹیجزحاصل کی جارہی ہیں، بچوں کوکون چھوڑ کرگیاتھاکچھ سوالات باقی ہیں، بچوں کو مال چھوڑنے والے کے پاس والدہ کانمبر کیسے آیا، ابتدائی اطلاع کےمطابق بچوں کے پاس والدہ کا نمبر نہیں تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں