اسلام آباد: ماڈل ایان علی غیر ملکی ایئرلائن سے دبئی روانہ ہوگئیں، سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ان کا نام خارج کردیا گیا تھا۔
منی لانڈرنگ کی دلدل میں دہنسی ایان علی دو سال بعد آزاد فضا میں اڑ گئیں، ایان علی ای سی ایل سے نام نکلتے ہی دبئی روانہ ہوگئیں ، گزشتہ روز حکومت نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
فیصلے کی کاپی آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی اور محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی بھجوائی جبکہ ایک کاپی یف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کوارسال کی گئی تھی۔
ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا۔
مزید پڑھیں : ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ، چیف جسٹس
خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم برقرار رکھا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایان علی کی توہین عدالت کی سماعت کے دوران کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے بعد تمام درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں، ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں، اگر کسی ہمارے حکم پر عمدرامد نہ ہوا تو ہم ہائی کورٹ پر نہیں چھوڑیں گے خود دیکھیں گے ۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔