تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر

فلم ’برہماستر‘ کے ہدایت کار ایان مکھرجی نے فلم ’برہماستر‘ میں شاہ رخ خان کے کردار ‘وانر استر‘ پر الگ سے فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’برہماستر‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں ، فلم نے پہلے پانچ دنوں میں ہی 150 کروڑ روپے کی کمائی کر لی۔

فلم میں شارخ خان کے مختصر کردار ’وانر استر‘ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر ہدایت کار ایان مکھرجی سے اس کا الگ سے ’اسپن آف‘ بنانے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔

ایان مکھرجی کا الگ سے ’اسپن آف‘ بنانے کے مطالبے پر رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ، جو شاہ رخ خان کے مداحواں کے لیے بہت خوش آئند ہے۔

مکھرجی نے شاہ رخ کے کردار پر اسپن آف بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پہلے ہی اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ایک میڈیا چینل سے بات چیت کے دوران ایان مکھرجی نے شاہ رخ کے کیمیو کردار اور وانر استر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’وانر استر‘ پر الگ سے فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

فلم کے حوالے سے ایک سوال پر ایان نے کہا کہ ’’میں چاہتا تھا کہ اس فلم میں شاہ رخ کو سرپرائز کی ہی طرح رکھوں اور لوگ رنبیر کپور کو فلم ہیرو کا ہیرو سجھ کر تھیٹر جائیں اور انٹری سین میں ان کا سامنا شاہ رخ خان سے ہو جائے تو وہ حیران رہ جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد ابھی سوشل میڈیا پر اسپن آف کی بات ہو رہی ہو، لیکن سچ یہ ہے کہ شوٹنگ کے دوران ہماری ٹیم بھی چاہتی تھی کہ وانر استر پر ایک الگ فلم بنائی جائے۔

ہدایت کار نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے بھی اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ شاہ رخ کا کردار صرف ایک فلم میں کیمیو تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

ایان مکھرجی نے یہ بھی بتایا کہ وانر استر پر فلم کے بارے میں ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ ابھی تک شاہ رخ خان سے اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ فلم برہماستر میں عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، ناگارجنا اور مونی رائے کے ساتھ مرکزی کردار میں رنبیر کپور شامل ہیں جبکہ شاہ رخ خان ایک مختصر رول میں نظر آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -