جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی تصویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(27 مارچ 2026): ایرانی سرکاری میڈیا نے ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی ایک یادگار تصویر جاری کر دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ تصویر آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی ہے، جو ان کے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔

جاری کردہ اس تصویر میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ان کی زندگی کے اختتامی لمحات کا ایک اہم ریکارڈ ہے جو ان کی عبادت اور روحانیت سے لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے اس تصویر کی اشاعت کے بعد اسے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای 86 برس کی عمر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے ایک بڑے فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

آیت اللہ خامنہ ای 1981 سے 1989 تک ایران کے تیسرے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ وہ ‘آیت اللہ’ کے لقب سے پہچانے جاتے۔

اسرائیل نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں