تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا اور اسرائیل سے نمٹنے کو اپنا فرض سمجھتی ہے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران : سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صیہونی ریاست اور امریکا کو دوسری قوموں کے خلاف کشیدگی اور جنگ پھیلانے والے دو عناصر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی دباو کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے گزشتہ روز تہران میں قائم امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانوں اور کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی قوم امریکا اور صیہونی ریاست اسرائیل سے نمٹنے کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور ان کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کی قابل قدر صلاحیتوں اور اندرون اور بیرون ملک میں اس کے وقار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنی کے ساتھ اس کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ملک کے اندر تمام دفاعی سامان کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین کے پیدل مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ عظیم واقعہ اسلام اور اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی طاقت کا مظہر ہے۔

Comments

- Advertisement -