بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج کی کال، ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کی کال پر اسلام آباد میں ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ریڈ زون میں کنٹینرز منگوالیے گئے اور اہم راستے بند کرنے کی تیاری جاری ہے جبکہ ریڈ زون کو کل مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پارلیمنٹ، سفارتی انکلیو اور اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس، رینجرز اور دیگر  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریڈ زون اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی، داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں