تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

‘ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں’

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ ایازصادق نے ایوان میں مجھے دھمکی دی کہ اس طرف آجاؤ، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتےہیں؟

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ دھمکی دی ادھر آجائیں ورنہ آپ کیخلاف ریفرنس آئے گا وہ میرےحلقےکومحروم کھنا چاہتےہیں کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں؟

عبد الاکبرچترالی نے کہا کہ آپ کون ہوتےہیں ریفرنس سےڈرانےوالے ہر رکن کواپنی حدمیں رہنا چاہیے میں سود اور غلط نظام کےخلاف بولتا ہوں اس مقصدکےلئےسیٹ جوتے کی نوک پررکھتاہوں۔

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی کا دھمکی پر ایاز صادق کو جواب

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن رکن عبدالاکبرچترالی کونشانے پر رکھ لیا اور کہا آپ کو کرسی عزیز ہے یا حلقےکےعوام کےمسائل اہم ہیں، چترالی صاحب کوفیصلہ کرنا ہوگا انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے جماعت اسلامی کے رکن کو دھمکی دی کہ عبد الاکبر چترالی کے خلاف ریفرنس بھی تیار ہے، یہ سب کےدوست ہیں اس لئےکارروائی نہیں کررہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگرحکومتی بینچزپرنہیں بیٹھیں گےتوریفرنس بھی آسکتاہے، ہمارےساتھ بیٹھیں ملکر مفتاح صاحب سے مسائل حل کرائیں گے۔

Comments

- Advertisement -