The news is by your side.

Advertisement

‘ایازصادق خود بھارت کا جہاز بھی پاکستان میں لے آئیں’

معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ لیگی رہنما ایاز صادق نے حالیہ بیان کے بعد کوئی کمی نہیں چھوڑی، ایازصادق خود بھارت کا جہاز بھی اڑا کر پاکستان کی سرحدمیں لےآئیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی فوج، منتخب جمہوری حکومت، پاکستان ایک طرف ہیں جب کہ بھارت اور پراکسی اپوزیشن کی11جماعتیں دوسری جانب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی،فضل الرحمان کا بیانیہ پاکستان سےمتصادم ہے جو بھارت چاہتا ہےوہی سب یہ اپوزیشن جماعتیں بھی چاہتی ہیں، پاک فوج، عمران خان،اوورسیزصرف پاکستان کے بیانیےپر ہیں اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے انہیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے یا بھارتی پراکسی کا۔

‘پی ڈی ایم یہ نہ سمجھے ایازصادق کا بیان پس منظر میں چلا جائے گا’

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم یہ نہ سمجھےایازصادق کابیان پس منظرچلاجائے گا، عوام جلسوں میں ملک دشمن بیانیے،مزارقائدبےحرمتی کاحساب چاہتے ہیں ، ان کی اداروں کیخلاف زہرپھیلاکردشمن کو خوش کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں