The news is by your side.

ایاز صادق کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کے کنوینر مقرر

وفاقی وزیر ایازصادق کو کابینہ کی ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیرتجارت نوید قمر بطور رکن شامل ہیں جب کہ دیگر ممبران میں مریم اورنگزیب، وزیر مواصلات اسدمحمود شامل ہیں۔

اعظم تارڑ کو قانون سازی سےمتعلق کمیٹی چیئرمین عہدے سے بھی فارغ کیا جا چکا ہے۔

وفاقی کابینہ نے طاہرحسن کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ طاہرحسن کو3سال کیلئےڈیپوٹیشن پرڈی جی ریڈیوپاکستان تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں