جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 اگست 2026): اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، طارق فضل چوہدری نے ان سے مذاکرات کی کوئی بات کی ہو تو مجھے پتہ نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم بھی متعدد بار پارلیمنٹ کے فورم پر مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔ میں تو پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اب کہنا بند کر دیا ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے متعلق گفتگو ہوئی۔ یوم آزادی کی تقریب کے لیے ان کے ایم این ایز کے نام مانگے، اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اس لیے کیا تھا کہ وہ مذاکرات کریں، لیکن لگتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بھی مذاکرات کی اجازت نہیں ملی۔ اصل بات یہ ہے کہ تحریک انصاف والے مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مل بیٹھنے میں ہے مگر میڈیا میں کہہ دینے سے مذاکرات نہیں ہوتے۔ اپوزیشن لیڈر میرے چیمبر میں نہیں آنا چاہتے تو کمیٹی روم آجائیں، میں چیمبر خالی کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جن اپوزیشن ارکان کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی بنی تھی انہوں نے بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی۔

حکومت نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں