The news is by your side.

Advertisement

ہوسکتا ہے اسمبلی مدت پوری نہ کرے

اسلام آباد : اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اسمبلی مدت پوری نہ کرے لیکن دعاگو ہوں کہ اللہ کرے اسمبلی مدت پوری کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری نہ کرے۔

ایاز صادق نے کہا کہ جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ 2002 یا 2008 میں بھی نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ پہلی بار سیاست سے ناامید ہوں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے، اسمبلی تحلیل کرنےکی پوزیشن میں نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ کسی نےاستعفےدیے توبات چیت کریں گے۔

سردارایاز صادق نے کہا کہ حکومت مضبوط بھی ہوئی اورمصلحتاً کمزوربھی ہوئی ہے۔

اسپیکرقومی نے بیرونی خطرات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال بہت غیریقنیی کی ہے، ہمیں الیکشن کے عمل سے گزرنے کے لیے وقت درکار ہے۔


دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف


خیال رہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اوراسمبلیاں مدت پوری کریں گی، دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے وزیراعظم سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہوتی نظر نہیں آرہی، وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں