The news is by your side.

Advertisement

‘ایازصادق نے ایسا بیان دیا جس سے دشمن ملک خوش ہو گیا’

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے کل ایسا بیان دیا جس سے دشمن ملک خوش ہوگیا، ایازصادق کےبیان پر معافی کےبغیر بات آگےنہیں بڑھے گی، پی ڈی ایم بھی ایاز صادق کے بیان پر تنقید اور مذمت کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اصل مسئلہ ایازصادق کا کل کا بیان ہے ،ایازصادق سے ابھی نندن سے متعلق بیان پر قوم حساب لےگی ایازصادق قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ جلسے اور لندن سےآنیوالا بیانیہ آرٹیکل19کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انھوں نے اپنی اصلیت بتادی،ذاتی مفاد کیلئے یہ کسی بھی حدتک جاسکتےہیں، حکومتی ترجمان کی حیثیت سے کہتاہوں اس معاملے کو برداشت نہیں کیاجائےگا، ان کو حساب دیناہوگا ان کو معافی مانگنا ہوگی ،باقی باتیں بعدمیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹے ہیں ،یہ نہ بولیں تو ان کو کھانا ہضم ہی نہیں تھا،ان کا قول اور فعل کیاتھا عوام کو سب پتہ ہے ان لوگوں نےپاورکواپنےمفادات کےلیےاستعمال کیا، ہم بہتری کی جانب جارہےہیں یقیناًہم سےبھی غلطیاں ہوئی ہوں گی، اس وقت ایسی قیادت ہےجس پرشک نہیں کیاجاسکتا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اصل چیز یہ ہے کہ نوازشریف کو واپس لاکر ان سے پیسہ واپس لیناہے،مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ان کو سیکیورٹی چاہیےہم 200فیصدسیکیورٹی فراہم کررہےہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ حفاظت میں رہیں، ہم چاہتے ہیں یہ حفاظت میں رہیں تاکہ ان سے قوم کا پیسہ واپس لیاجائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں