لاہور : سابق قومی اسپیکر اسمبلی ایازصادق نے اپنے حلقے این اے ایک سو بائیس کا الیکشن کالعدم قراردینے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق قومی اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حلقہ این ایک سو بائیس سے اپنی نااہلی چیلنج کردی، الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو بائیس دھاندلی کیس میں اس حلقے میں انتخاب کالعدم اورایازصادق کو ناہل قراردیا تھا اور دوبارہ الیکشن کرانے کا حکام دیا تھا۔
ایازصادق کی اپیل میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی نہیں مانگا گیا، ایازصادق نے اپنی اپیل میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قراردینے اور30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔