The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ کودیوارسےلگانے کی کوشش نہ کی جائے،سردارایازصادق

لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو دیوارسے لگائیں گے توہم بھی جذباتی سیاست کریں گے، ہمارے ساتھ اتنا ہوگیا ہے کہ آج اسحاق ڈار جیسے نرم مزاج سیاست دان بھی بھی غصے میں آگئے۔

وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر صرف ایک پارٹی کونشانہ بنائیں گے توایسا ہی ہوگا کوئی کب تک برداشت کرے گا آخر کو لوگ جذبات میں آتے ہیں اور مزاحمت سامنے آتی ہے۔

ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بےنظیربھٹوسیاست میں تھی اور اپنی پارٹی کو لیڈ کر رہی تھیں جب کہ مریم نوازسیاست میں نہیں ہیں،انہیں صرف وزیراعظم کی صاحبزادی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔


 *مریم نواز کو طلب کرنے کے بجائے سوالنامہ گھر بھجوایا جائے: اسحٰق ڈار 


اسپیکرسردارایازصادق نے کہا کہ بہن بیٹیوں کواس طرح بلانا اچھی بات نہیں اور یہ غلط سیاسی روایت ڈالی جا رہی ہے جس پر سب کو آواز بلند کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چورراستےسے وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ مسلسل شازشوں میں مصروف ہیں اور ایسے لوگوں کو ہدایات بھی باہر سے مل رہی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ جےآئی ٹی کا احترام کرتے ہیں لیکن الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ہم نے مٹھائیاں جےآئی ٹی کےممبران کے چہرے دیکھ کرنہیں تقسیم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ کبھی بھی سازش کے بل بوتے پر وزیراعظم نہیں بن سکتے بلکہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کے لیے2018 کے کپڑے سل رہے ہیں۔

ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ سعدرفیق کو جذباتی تقریرکے لیے کسی نےنہیں کہا تھا بلکہ جو کچھ انہوں نے کہا کہ وہ زاتی حیثیت میں کہا اور ان کا جذباتی ہوجانا فطری عمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں