The news is by your side.

Advertisement

‘ایاز صادق کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل گئے’

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ن لیگی رہنما کے بیان کو غیرزمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق کی وضاحت سے لگتا ہے وہ نہ چاہتےہوئےکسی اور کےہاتھوں میں کھیل گئے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی ہے، ان کی وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی، میں نےکہا تھا ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کے ائیرچیف کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا تھا اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد اس نے بھی چوڑے ہو کر بیانات دیے لیکن پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا پہلےہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا، اس کے بعد تناؤ میں کمی کیلئےاقدامات کیے،اسے کہتے ہیں دانشمندی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جارہی ہیں ایسی بولیوں سے ملک دشمنوں کےبیانیے کو تقویت ملے گی، ایاز صادق کی وضاحت سے لگتا ہے وہ نہ چاہتےہوئےکسی اور کےہاتھوں میں کھیل گئے، ہندوستان تو پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے موقعے کی تلاش میں رہتا ہے اگر اس طرح کے بیانات دیے جائیں گے تو وہ انہیں استعمال کرے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایاز صادق کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور موقع محل سے ہٹ کر تھا ان کےاس بیان نے پاکستان کی خدمت نہیں نقصان پہنچایا ہے ہمیں آگے بڑھنا ہے، اس چیز سے اجتناب کرنا ہے جو غلطی ہو گئی اس کو دہرایا نہ جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں