جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

عائشہ احد کیس : حمزہ شہباز پرمقدمے کے باوجود پولیس مزید کارروائی نہ کرسکی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عائشہ احد کی درخواست اور چیف جسٹس کے حکم پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود لاہور پولیس حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف تاحال کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد کی فریاد چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تو سن لی اورجسٹس ثاقب نثار کی ڈیڈ لائن پر آخری لمحات میں مقدمہ تو درج ہوگیا لیکن اکیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

پولیس نے اب تک نہ تو کوئی چھاپہ مارا اور نہ ہی کیس کی کوئی تفتیش کی۔ مرکزی ملزم حمزہ شہباز بیرون ملک مقیم ہیں۔ ایف آئی آر میں نامزد لاہور میں موجود شہبازشریف کے داماد علی عمران اور سینیٹر رانا مقبول، انسپکٹر ذوالفقار چیمہ، عتیق ڈوگر اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج، تشدد اورہراساں کی دفعات شامل

مرکزی ملزم حمزہ شہباز سمیت پانچ ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں