پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

عائشہ احد کی حمزہ شہبازکےخلاف ایک اورمقدمےکی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عائشہ احد نے شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف جنوبی چھاؤنی تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ احد نے حمزہ شہباز کے خلاف ایک اوراغوا کے مقدمے کے لیے درخواست تھانہ جنوبی چھاؤنی میں جمع کروا دی۔

عائشہ احد کی جانب سے اغوا کے مقدمے کی درخواست میں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق حمزہ شہبازنے دھوکے سے عزیزآباد کے ایک مکان میں بلوایا اور علی عمران کے ساتھ مل کر سادہ کاغذات پردستخط کے لیے مجبورکیا۔

عائشہ احد کے مطابق حمزہ شہبازنے انہیں حبس بے جامیں رکھا اورجان سے مارنے کی کوشش کی اور دستخط سے انکار پر زدوکوب کیا گیا۔

درخواست میں عائشہ احد نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے میری بیٹی کوجان سے مارنےکی دھمکی دی گئی اور مجھ سے موبائل فون اورجیولری بھی چھین لی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق سرورنامی ڈرائیورحمزہ شہبازسے ملا ہوا تھا، رات بھر حمزہ شہباز اورعلی عمران تشدد کرتے رہے، اگلے روز مشکل سے جان بچا کر مکان سے نکلنے میں کامیاب ہوئی۔

چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج

یاد رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر7 سال بعد حمزہ شہبازشریف سمیت 6 افراد کے خلاف عاشہ احد پرتشدد کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں