The news is by your side.

Advertisement

مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے،عائشہ احد

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف کی مبینہ اہلیہ عائشہ احد نے اپنی جان کو خطرات کے پیش نظر ایس پی سیکیورٹی کو درخواست دے دی اور کہا کہ حمزہ شہباز نے میرے پیچھے غنڈے لگا دئیے ہیں، مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف کی مبینہ اہلیہ عائشہ احد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے میرے پیچھے غنڈے لگا دئیے ہیں، گھر سے باہر نکلتی ہوں تو نامعلوم افراد میرا تعاقب کرتے ہیں۔

عائشہ احد کا کہنا تھا کہ آئی پنجاب کو فون کیاتوجواب ملا کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے کہ ان کی کوئی بات نہیں سننی، میں نے خود شہباز شریف کو مسیج کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔


مزید پڑھیں : جو اپنی بہو بیٹی کی حفاظت نہ کر سکے وہ قوم کی کیا حفاظت کریں گے، عائشہ احد


حمزہ شہبازشریف کی مبینہ اہلیہ نے کہا کہ میری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، حمزہ شہباز کے غنڈوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائےاگر مجھے کچھ ہوا تو حمزہ شہباز ذمہ دار ہوں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انصاف کیلئے لڑتی رہوں گی، ڈرنےوالی نہیں، انہیں ماؤں بہنوں کی عزت کرنا نہیں آتی، صرف تذلیل کرسکتے ہے۔

دوسری جانب عائشہ احد نے اپنی جان کو خطرات کے پیش نظر ایس پی سیکیورٹی کو درخواست دے دی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں