The news is by your side.

Advertisement

اقبال پارک واقعہ: عائشہ اکرم کا نیا اقدام

لاہور: صوبہ پنجاب میں مینار پاکستان پر دست درازی کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے اسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) میں بحیثیت نرس بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتی ہیں، وہ اسپتال سے تین ماہ کی چھٹیوں پر چلی گئی ہیں۔

اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایم سی) کا کہنا ہے کہ نرس نے اسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی حاصل کی ہے، ٹک ٹاکر نے پہلے 10 روز کی چھٹی لی تھی بعد ازاں انہوں نے مزید 80 دن کی چھٹیاں لے لیں۔

متاثرہ خاتون نے ممکنہ طور پر گریٹر اقبال پارک کیس کی وجہ سے طویل چھٹیاں لی ہیں۔

خیال رہے کہ ہراسانی کا شکار ہونیوالی خاتون عائشہ اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اسٹاف نرس ہیں اور وہ پی آئی سی کی ایمرجنسی میں بطور اسٹاف نرس کام کرتی ہیں۔

عائشہ اور ریمبو نے ایف آئی اے کو چکر دینے کی منصوبہ بندی بھی کی، ایک اور ٹیپ سامنے آ گئی

دوسری جانب آج پولیس نے ریمبو سمیت 11ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش کیا، ملزمان 4روزہ جسمانی ریمانڈ عدالت پہنچے، ریمبو کا شریک ملزم پیشی کے موقع پر روتا رہا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میرا کوئی قصور نہیں میں معاملے میں شامل نہیں تھا۔ ملزمان کے لواحقین بھی ضلع کچہری آئے۔ پولیس کے ساتھ لواحقین کی کھینچا تانی بھی دیکھی گئی۔

مقامی عدالت میں گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی اس دوران عدالت نے ریمبو سمیت 11ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2روزکی توسیع کر دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں