نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی ayesha gulalai
The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو فوج کے خلاف اکسا رہے ہیں، فوج کے خلاف بیان دینے پر سینیٹ کے ٹکٹ کی پیش کش کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عمران خان تو جذباتی آدمی ہیں جو اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف پاکستان کےساتھ غداری کررہے ہیں، مجھے فوج کے خلاف بات کرنے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے  اداروں کے خلاف بیان دینے پر مجھے اور میرے والد کو سینیٹ کے ٹکٹ کی پیش کش کی گئی جسے مسترد کردیا۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے عدلیہ کے خلاف جو زبان استعمال کی جارہی ہے اس پر شرم آتی ہے، مریم نواز کو مانسہرہ جانے کے لیے ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے، کیا یہ ہوتی ہے عوامی سیاست؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پورے ملک کا اسکریپ اٹھا کر فیکٹری بنائی اور دولت سمیٹی۔

یاد رہے کہ عائشہ گلائی نے عمران خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں بدکردار شخص قرار دیا تھا جس پر تحریک انصاف کی جانب سے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

یہ پڑھیں: عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں