منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

عمران نیازی جیسا شخص پاکستان کو کرپشن فری کیسے بنا سکتا ہے، عائشہ گلالئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف میں نیا گروپ بنانے کا عندیہ دیتےہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے عمران نیازی کا تختہ الٹ گیا ہے، لینڈ مافیا کے ساتھ ملا شخص کیسے تبدیلی لا سکتا ہے ،عمران نیازی آئینی اداروں کو گالیاں دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد عمران خان کی وجہ سے لاہور میں ہار گئیں، این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے، نیازی صاحب پاپولر نہیں، لاہور کا الیکشن ہار گئے ہیں،یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کے ووٹرز کے ساتھ ہمدردیاں ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ این اے120میں لینڈمافیا کے گروپ کا پیسہ استعمال کیا گیا، عمران خان مڈل کلاس لوگوں کو قابل ہی نہیں سمجھتے، عمران نیازی کی طرح نہیں ہوں کہ پاکستان کے آئینی اداروں کو گالی دوں،  جھوٹے، منافق،کردار سے عاری شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہورہی ہے، نیازی صاحب کی زبان میں گالی اورکیچڑہے، کیا نیازی صاحب جیسا شخص کرپشن فری پاکستان بنائے گا ۔

انھوں نے کہا نیازی صاحب پٹڑی سے اترگئے ہیں، پارٹی میں آنے والے نئے لوگوں پر بھی سوال اٹھا دیئے، پرویزخٹک ایک ٹھیکیدار اورکرپٹ شخص ہے اسکو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنادیا گیا، آپ کو پی ٹی آئی میں اس وقت نظریاتی کارکن نظرنہیں آئے گا، پی ٹی آئی میں فردوس عاشق،فواد چودھری،علیم خان، بابراعوان جیسے لوگوں نےقبضہ کررکھا ہے۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے نیازی صاحب پاپولرنہیں،لاہورکا الیکشن ہارگئے ہیں، یاسمین راشد اورپی ٹی آئی کےووٹرزکے ساتھ ہمدردیاں ہیں۔


 

مزید پڑھیں : تحریک انصاف کو چھوڑا نہ چھوڑوں گی،پارٹی عمران نیازی کی جاگیر نہیں، عائشہ گلالئی


انھوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے، عمران خان پاکستان کی 52فیصد خواتین کا استحصال کررہے ہیں ، آوازاٹھائی تو ریفرنس دائر کردیا گیا، پاکستان نیازی کا نہیں مڈل کلاس ،نوجوان،خواتین کا ہے، انکا پارٹی کی خواتین کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا۔

عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی میں نیا گروپ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ تحريک انصاف سے عمران خان کا تختہ الٹ ديا گيا ہے، ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان نےجن کوراستےسےہٹانے کی کوشش کی وہ رابطے میں ہیں، اکبرایس بابر اور وجیہہ الدین ، پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز میرے ساتھ رابطے میں ہیں، ناراض ارکان میری قیادت میں آنے کو تیارہیں۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان پرمنشیات استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ ایسا شخص نہ وزیراعظم بن سکتا ہے نہ اہم تنصیبات کا تحفظ کرسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں