اسلام آباد : عمران خان پرالزامات کی بارش کرنے والی عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے عائشہ گلا لئی کی کرپشن کی داستان سنادی، ذاتی معاون نے میڈیا کو ثبوتوں کیساتھ بتایا کہ کس طرح عائشہ گلالئی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی عمران اور تحریک انصاف سے فاصلوں کی حقیقی کہانی سامنے آگئی، عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نورزمان نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ عائشہ گلالئی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے تقریباایک کروڑ روپے کمیشن لیا جس کے ثبوت موجود ہیں۔
عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نورزمان نے انکشاف کیا کہ عائشہ گلالئی نے کونسلرکو ٹکٹ دلوانے کےلئے دس لاکھ روپے میں ڈیل کی، عائشہ گلالئی کے والد سارے مالی لین دین کیا کرتے تھے اور وہ اپنے والد کے ذریعے امیر مقام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔
نور زمان نے کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے کمیشن لینے کے تمام ثبوت موجود ہیں، نور زمان نے میڈیا کے سامنے کچھ رسیدیں بھی پیش کیں۔
ذاتی معاون نے بتایا کہ عائشہ گلالئی نےبنوں لنک روڈ کی تعمیرکے لئےفنڈزسے 72لاکھ کمیشن لیا، 75 میں سے ساڑھے47لاکھ میں نے وصول کئے، لکی مروت ترقیاتی منصوبے کی رقم سے12لاکھ وصول کئے، فنڈ کی رقم تجوڑی سے تری خیل روڈ کی تعمیر کیلئے ملی تھی، کرک سولرٹیوب ویل کی تنصیب کے پیسوں سے بھی 6 لاکھ لیے، سارے پیسے بنوں میں جنڈہ ڈومیل میں ساڑھے 4کنال کے گھر کی تعمیر لگائے۔
عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے والد کے ہمراہ گورنرپختونخوا سےملاقاتیں کیں، عائشہ اورشمس القیوم کے ہمراہ کئی مرتبہ گورنر ہاؤس گیا، شمس القیوم این اے ون کا ٹکٹ لینے اور بیٹی کو وزیر داخلہ بنانے کاخواب دیکھا کرتے تھے، شمس القیوم کہتے تھے کہ بیٹی کو وزیر داخلہ بناکر میں گورنر بنوں گا، سارے معاملات آپ کے ذریعے چلاؤں گا۔
انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ بنوں میں تعمیر گھر کو عائشہ گلالئی نے اپنے اثاثوں میں بھی نہیں دکھایا۔ نورزمان کے پاس دستاویز پر عائشہ گلالئی اور شمس القیوم کے دستخط موجود ہے جبکہ دستاویز پر دستخط اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں پر دستخطوں میں مماثلت ہے۔