تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کیلیے فقیروں کو ڈھونڈتے تھے‘

 سابقہ بھارتی اداکارہ عائشہ جھلکا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان شوٹنگ کے بعد کھانا تقسیم کرنے کیلیے فقیروں کو تلاش کرتے تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری پر گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے سے خانوں یعنی عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کا راج ہے اور ان کا اسٹار ڈم تاحال برقرار ہے، سلو بھیا کے نام سے مشہور سلمان خان جو تاحال کنوارے ہیں آئے دن کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں اور ان کے بارے میں نت نئے انکشافات ہوتے رہتے ہیں۔

سلمان خان کی انسانیت دوستی اور دریا دلی مشہور ہے لیکن ماضی میں ان کے ساتھ کئی فلموں میں ساتھی اداکارہ کے طور پر کام کرنے والی عائشہ جھلکا نے اب ایسا انکشاف کیا ہے جس کو دیکھ کر خان کے فینز سمیت عام فلمی شائقین بھی حیران رہ جائیں گے۔

بالی وُڈ کی سابقہ اداکارہ عائشہ جُھلکا نے سلمان خان کے ایسے ہی ایک انسان دوست رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ ان کے ساتھ فلموں میں کام کرتی تھیں تو سلمان خان کا معمول تھا کہ وہ شوٹنگ کے دوران کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ جھلکا نے 1991 میں ان کے ساتھ فلم قربان کی شوٹنگ کی یادوں کا تازہ کیا۔

عائشہ نے کہا کہ سلمان خان بہت عظیم انسان ہیں اور انہیں بہت پسند ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا، انہوں نے اسی دوران کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم لوگ شوٹنگ سے فارغ ہوکر گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے تو میں نے دیکھا کہ سلمان خان بچا ہوا کھانا پیک کر رہے ہیں۔

جھلکا نے آگے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے کے لیے پیک کر رہے تھے، یہ سلمان خان کی عادت تھی کہ وہ کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، اگر کبھی زیادہ رات ہوجاتی تھی تو وہ فقیروں کے پاس جاکر انہیں اٹھا کر کھانا پیش کرتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں بلکہ اگر کسی کو کھانے کی ضرورت ہوتی تو وہ گاڑی سے خود باہر نکل کر اسے کھانا دیتے تھے، میرے خیال میں وہ ایک بہترین اداکار کے ساتھ ایک شاندار انسان بھی ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ جھلکا نے 90 کی دہائی میں بھارتی سینما اسکرین پر خوب نام کمایا اور اس دور میں سلمان خان کے علاوہ شاہ رخ خان، عامر خان، اجے دیوگن، اکشے کمار سمیت کئی معروف اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔

ماضی کی یہ خوبصورت اداکارہ ایک طویل عرصے تک شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے بعد رواں سال 2022 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کے شو ’ہش ہش‘ میں نظر آرہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -