اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

عائشہ خان کو گرفتار کر لیا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

(22 جولائی 2026): بولی وڈ اداکارہ عائشہ خان کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خان کو ممبئی پولیس نے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کی حمایت میں منعقدہ احتجاج میں شرکت کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

فلم ’دھرندھر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی عائشہ خان کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہیں زبردستی پولیس وین میں بٹھایا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے الزام لگایا کہ ایک لفظ بھی بولے بغیر یا کوئی نعرہ لگائے بغیر انہیں حراست میں لیا گیا۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں عائشہ خان کافی پریشان دکھائی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یکجہتی کے اظہار کیلیے احتجاج کے مقام پر پہنچی تھیں اور اپنے بھائی اور دوستوں کو پولیس وین میں لے جانے کے بعد وہ اپنی دو خاتون دوستوں کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

عائشہ خان نے بتایا کہ 15 پولیس اہلکاروں نے انہیں اور ان کی دوستوں کو گھیر لیا اور پولیس وین میں بیٹھنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بار بار پوچھتی رہیں کہ انہیں کیوں حراست میں لیا جا رہا ہے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔

بولی وڈ اداکارہ نے مزید بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکاروں نے ان سے شائستگی سے بات کی، لیکن انہوں نے احتجاج کی جگہ پر موجود اہلکاروں کے رویے پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حراست میں لینے کے دوران انہیں اور ان کی دوستوں کو دھکے دیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں