بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

خاتون جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی، چیف جسٹس کا احسن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کیلئے ایک بار پھر جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کردیا ہے، فیصلہ 6 جنوری کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چھ جنوری کو طلب کیا گیا ہے، جس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی جانب سے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کیلئے ایک بار پھر جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کرنے کے بعد ہوئی ہے، سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تعداد ہے، جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہوگئے تھے، جس کے باعث ایک نشست خالی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے رواں سال ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اس معاملے کو موخر کردیا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی، جسٹس عائشہ ‏ملک لاہورہائی کورٹ کی سینئر جج ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں