تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عائشہ عمر کے یونان میں سیر سپاٹے، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی یونان میں سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

عائشہ عمر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تب کر رکھا ہے۔ تصاویر میں ڈھلتی شام کو خوبصورت منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یونان میں عائشہ عمر نے ساحل سمندر کا دورہ کیا اور ایک ریسٹورٹ پر کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے چند گھنٹے قبل تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جنہیں ہزاروں مداح پسند کر چکے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا: ’آپ اتنی خوبصورت کیوں ہیں؟ آپ ہر کسی کو مار ڈالیں گی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر کا شمار پاکستانی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بلبے‘ میں ’خوبصورت‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کر کے کافی شہرت پائی۔

Comments

- Advertisement -