تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

‏’یہاں عائشہ عمر کا کیا کام ہے؟‘ دلچسپ میمز بن گئیں

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کی ‏تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک جگہ اداکارہ عائشہ عمر بھی موجود ہیں جو ‏دونوں کے ہمراہ خوب تصاوہر بنوا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب کی گود میں موجود اذہان فوٹو شوٹ کے دوران اپنی والدہ ثانیہ کے منہ پر ہاتھ مارتے ‏ہیں جبکہ ساتھ ہی عائشہ عمر بھی کھڑی ہیں جس کا موقع سوشل میڈیا صارفین نے خوب اٹھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

ثانیہ، شعیب اور عائشہ عمر کی ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ ’اذہان یہ تھپڑ عائشہ کو مارنا چاہ رہا تھا مگر غلطی سے ‏لگ ثانیہ مرزا کو گیا۔

ایک اور صاف نے سوال کیا کہ ’یہاں عائشہ عمر کا کیا کام ہے؟‘‏

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ عائشہ بلا وجہ فیملی فوٹو میں فٹ ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ہمراہ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر صارفین نے تنقید کی ‏تھی۔

Comments

- Advertisement -