ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

عائشہ عمر نے زندگی کا مطلب بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

عائشہ عمر انسٹا گرام پر کافی متحریک رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

آج انہوں نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ میں مشہور فلسفی ایلن واٹس کے قول کا حوالہ دے کر زندگی کا مطلب بتایا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر شام کے اوقات میں ساحل سمندر پر مغربی لباس میں کھڑی ہیں۔

عائشہ عمر نے کیپشن میں لکھا: ’زندگی کا مطلب صرف زندہ رہنا ہے جو بالکل سادہ، واضح اور آسان ہے۔ اس کے باوجود ہر کوئی گھبراہٹ کی حالت میں اِدھر اُدھر بھاگتا ہے جیسے اپنے سے آگے کچھ حاصل کرنا ضروری ہو۔‘

اداکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ پر ان کے مداح اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ تصاویر کو اب تک ہزاروں صارفین نے پسند کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں