site
stats
انٹرٹینمںٹ

عائشہ عمراوراظفررحمان کارحادثے میں زخمی

کراچی: پاکستان کے مایہ نازڈرامہ آرٹسٹ اظفررحمان اورعائشہ عمرآج علی الصبح کارحادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹی وی آرٹسٹ عائشہ عمراوراظفر رحمان کراچی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔

عائشہ عمرریکارڈنگ کے لئے کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھیں کہ آج صبح پانج بجے سپرہائے وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کوکراچی کے ساوتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اظفرکو ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم عائشہ عمرفریکچرز کے سبب ابھی بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

عائشہ عمراوراظفرانڈسٹری میں دونوں اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں اوران کے دوست اورمداح ان دونوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top