تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یاسر اور علیشبہ کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں یاسر اور علیشبہ کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی 11ویں قسط نشر کی گئی جس میں علیشبہ (عائزہ اعوان) اور یاسر (نور الحسن) کے درمیان پھوپھو کے بیان کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔

علیشبہ یاسر کو فون کرکے آفس سے بلا لیتی ہے اور گھر چھوڑ کر جانے لگتی ہے تو پھوپھو کہتی ہیں کہ فل مٹھی میں کیا ہوا ہے علیشبہ نے یاسر کو۔

یاسر علیشبہ سے کہتا ہے کہ تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے بات بات پر گھر چھوڑ کرجانے کی باتیں نہیں کرتے ہیں، علیشبہ کہتی ہے کہ میں ایسے گھر میں نہیں رہوں گی جہاں بات بات پر اس بات کے طعنے ملیں کہ یہ گھر میرا نہیں ہے یا میں اپنے میکے سے کچھ نہیں لائی۔

علیشبہ کہتی ہیں کہ یہاں سب کی گز بھر کی زبانیں ہیں خاص طور پر آپ کی پھوپھو کی، یاسر کہتا ہے کہ میں بات کرتا ہوں سب سے پلیز تم گھر چھوڑ کر نہ جاؤ۔

وہ نہیں مانتی اور کہتی ہیں کہ میں نہیں رک سکتی اگر رک گئی تو آپ کی پھوپھو کو موقع مل جائے گا کہ میں صرف باتیں ہی کرتی ہیں اس پر عمل نہیں کرتی۔

یاسر کہتے ہیں کہ تمہیں ان کے ساتھ زندگی گزارنی ہے یا میرے ساتھ؟ علیشبہ کہتی ہیں کہ آپ تو سارا دن آفس میں ہوتے ہیں، وہ لوگ میرے سر پر سوار رہتی ہیں۔

علیشبہ کو روکنے کے لیے یاسر بھی اپنی والدہ کو کہتا ہے کہ تم اکیلی نہیں جاؤ گی میں بھی جارہا ہوں۔

اس پر یاسر کی والدہ علیشبہ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لیتی ہیں کہ نہیں جاؤ، منتہا (حرا مانی) اپنی بہن کو سمجھاتی ہے کہ ساس تمہارے آگے ہاتھ جوڑ رہی ہے تم کیا چاہتی ہو۔

بہرحال علیشبہ گھر چھوڑ کر نہیں جاتی اور یاسر اسے منا لیتا ہے لیکن کیا ان دونوں کی یہ بے جوڑ کی شادی چل پائے گی؟ یا پھر دونوں راہیں جدا کرلیں گی؟ یہ سب دیکھنے کے لیے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ ہر پیر سے جمعرات کی رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں