منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

عائزہ خان نے دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اداکار و شوہر دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے انداز میں نمایاں تبدیلیاں کیں اور چند تصاویر شیئر کیں جس پر ان کے روایتی اور سادہ لباس پسند کرنے والے مداح حیران رہ گئے۔

تاہم ان کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب وہ شوہر دانش تیمور کے ڈرامے کی سنیما پریمیئر تقریب میں شریک نہ ہوئیں۔

اس کے علاوہ عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر دانش تیمور کے ساتھ بعض تصاویر ہٹانے یا ان میں ترمیم کرنے کی بات بھی سامنے آئی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بدلتے ہوئے انداز کے ساتھ جوڑتے ہوئے دونوں کی مبینہ علیحدگی کے بارے میں سوالات اٹھانا شروع کردیے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

تاہم اب عائزہ خان نے ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں