شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ ہارر مووی نہیں دیکھتی کیونکہ یہ ڈراتے بہت ہیں۔
امریکی ریاست نیوجرسی میں منعقدہ تقریب میں اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے شرکت کی اس دوران عائزہ نے شوہر سے متعلق چند باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
عائزہ خان نے کہا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ کس کس طرح انہوں نے مجھے ڈرایا ہے، میں بتانا شروع کروں؟ تقریب میں شریک خاتون نے کہا کہ ایک قصہ تو بتا ہی دیں۔
یہ پڑھیں: عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کردیا
جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ کبھی ہارر فلم دیکھنے نہ جانا کیونکہ بعد میں وہ کردار یہ بن جاتے ہیں، ایک دفعہ میرے پہلے بچے کی پیدائش متوقع تھی، میں سو رہی تھی اور یہ مووی روز رات کو دیکھا کرتے تھے، میں فلم نہیں دیکھ رہی تھی نیند میں تھی انہوں نے اٹھا کر کہا کہ عائزہ یہ دیکھو۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے پلٹ کر دیکھا تو ان کی ایک ٹانگ کمبل کے ساتھ اوپر تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ پھر میں نے دانش کو قسم دی کہ آئندہ آپ نے میرے ساتھ کبھی ہارر مووی نہیں دیکھنی ہے۔
View this post on Instagram


