تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عائزہ خان اور دانش تیمور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ عائزہ خان نے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو ہاتھوں میں تھال اٹھائے کہیں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جلد ہی کچھ آرہا ہے۔‘

اداکارہ نے اس کے علاوہ کچھ نہیں بتایا تاہم مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

دوسری جانب عائزہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر اور 3 نئی پوسٹس پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معمول سے ہٹ کر کچھ بہت خاص اور نیا آ رہا ہے۔

ان سفید تصویروں پر جامنی رنگ سے ’لوڈنگ‘ لکھا ہوا ہے جس کے کمنٹ باکس میں مداح تجسس کا اظہار کرتے ہوئے پریشان نظر آ رہے ہیں۔

ان تینوں پوسٹس پر آنے والے ہزاروں کمنٹس میں مداحوں کی جانب سے عائزہ خان سے کچھ نہ کچھ، تھوڑی بہت ہی معلومات شیئر کرنے کی درخواست بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -